ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالتی توہین: سپریم کورٹ نے لنچنگ معاملے کے تحت راجستھان حکومت سے جواب مانگا

عدالتی توہین: سپریم کورٹ نے لنچنگ معاملے کے تحت راجستھان حکومت سے جواب مانگا

Tue, 21 Aug 2018 00:42:11    S.O. News Service

نئی دہلی ،20؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سپریم کورٹ نے راجستھان کے الور ضلع میں 20 جولائی کو ہوئی پیٹ پیٹ کر قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے معاملے میں کی گئی کارروائی پر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔اس سے پہلے عدالت عظمیٰ نے مبینہ گو رکھشا کے نام پر تشدد سے نمٹنے کے لئے کئی ہدایات جاری کئے تھے۔

چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والے بنچ نے ریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری سے کہا کہ وہ لنچنگ کے معاملے میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات دیتے ہوئے حلف نامہ دائر کریں۔الور ضلع کے رام گڑھ علاقے میں 20 جولائی کو مبینہ گو رکھشکوں نے اکبر خان عرف رکبر خان (28) کی بے رحمانہ پٹائی کی تھی جس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گیا تھا ۔واقعہ کے وقت اکبر خان دو گایوں کو لاڑھ پورہ گاؤں سے ہریانہ میں واقع اپنے گھر لا رہا تھا۔ بنچ نے تشار گاندھی اور کانگریس لیڈر تحسین پونہ والا کی جانب سے دائر توہین کی درخواست کی سماعت کر رہی تھی۔

عرضی میں الور میں بھیڑ کی جانب سے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے معاملے میں راجستھان حکومت کے خلاف توہین کی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔عدالت عظمی نے آج تمام دیگر ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ اٹھائے گئے اقدامات کی اطلاعات دیتے ہوئے سات ستمبر تک عملدرآمد کی رپورٹ پیش کریں۔عدالت اب اس معاملے پر سماعت 30 اگست کو کرے گی۔


Share: